مسترد

( مُسْتَرَد )
{ مُس + تَرَد }
( عربی )

تفصیلات


ردد  رَدْ  مُسْتَرَد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء کو "محب" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُسْتَردات [مُس + تَر + دات]
١ - رد کیا ہوا، واپس شدہ، لوٹایا ہوا، واپس کیا ہوا۔
"جس کو ہم اپنے سابقہ علم کی بنا پر مسترد کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ، ٥٤٨:١ )
٢ - نامنظور
"اب تک کسی یونیورسٹی میں کسی مقالہ نگار کا مقالہ مسترد بھی ہوا ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٤ )
  • وَاپِس
  • مَرْدُود