مستخرج

( مُسْتَخْرَج )
{ مُس + تَخ + رَج }
( عربی )

تفصیلات


خرج  اِخْراج  مُسْتَخْرَج

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُسْتَخْرَجات [مُس + تَخ + رَجات]
جمع غیر ندائی   : مُسْتَخْرَجوں [مُس + تَخ + رَجوں (و مجہول)]
١ - استخراج کیا ہوا، اپنے میں سے باہر لایا ہوا، نکالا ہوا، جو نتیجے کے طور پر ظاہر ہو، معلوم، ماخوذ۔
"پنڈت کیفی کا انکشاف ہے کہ عربی عروض یونانی عروض سے مستخرج ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، اردو اور ہندی کے جدید مشترک اوزان، ١٧ )