مستقلاً

( مُسْتَقِلاً )
{ مُس + تَقِلَن }
( عربی )

تفصیلات


قلل  مُسْتَقِل  مُسْتَقِلاً

عربی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت 'مستقل' کے آخر پر 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل، مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہمیشہ کے لیے، مستقل طور پر، باضابطہ، باقاعدہ، علیحدہ اور اپنی جگہ۔
"نظام تعلیم میں بھی کسی خط کو مستقلاً نہیں اپنایا گیا ہے۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ٩٢ )