مستفتی

( مُسْتَفْتی )
{ مُس + تَف + تی }
( عربی )

تفصیلات


فتو  فَتْویٰ  مُسْتَفْتی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٣ء کو "ام الائمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مُسْتَفْتِیوں [مُس + تَف + تِیوں (و مجہول)]
١ - فتویٰ چاہنے والا، فتویٰ لینے والا، فتویٰ پوچھنے والا۔
"فقہا جو بالعموم اپنے مستفتیوں کو محدود حلقے کے اندر فتوے دیتے ہیں، مفتی کہلاتے ہیں۔"      ( ١٩٥٨ء، اسلام اور تحریک تجدد مصر میں (ترجمہ)، ١١٢ )