طباق نما

( طَباق نُما )
{ طَباق + نُما }
( فارسی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طَبّاق' کے مفرس 'طباق' کے بعد فارسی مصدر 'نمودن' سے صیغہ امر 'نما' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور گا ہے اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٣٨ء کو "عملی نباتیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - رکابی جیسا، گول، چوڑا، (نباتیات) اکلیچہ کی ایک قسم جو طباق نما نظر آتا ہے، مثلاً چنبیلی، سدا بہار وغیرہ۔
"طباق . اس قسم کا اکلیچہ بھی چکر دار کی طرح ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، مبادی نباتیات، ١٦٨ )