بالی[1]

( بالی[1] )
{ با + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


بال  بالی

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بال' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگنے سے 'بالی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے اور گاہے بطور تابع مہمل بھی مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جمع   : بالِیاں [با + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : بالِیوں [با + لِیوں (واؤ مجہول)]
١ - کم عمر کی، نوخیز، ایانی۔
 فاقے سے تین دن کے ہیں خود تیرے میہماں فرط عطش سے بالی سکینہ ہے نیمجاں      ( ١٩٣٨ء، مراثی نسیم، ٣٨٩:٢ )
٢ - [ تابع ]  بھولی کنواری یا لڑکی وغیرہ کا تابع (متبوع کے معنی میں)۔
"خدا رکھے اتنی لڑکیاں بالیاں ہیں افطاری بننے میں کیا دیر لگتی ہے۔"      ( ١٩٥٢ء، افشاں، ٥٩ )
  • female child