ڈاکازن

( ڈاکازَن )
{ ڈا + کا + زَن }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ اسم 'ڈاکا' کے ساتھ فارسی مصدر 'زدن' سے صیغہ امر بطور لاحقہ فاعلی 'زن' لگانے سے مرکب 'ڈاکا زن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ڈاکا زَنوں [ڈا + کا + زَنوں (و مجہول)]
١ - ڈاکو، ڈکیٹ، قزاق۔ (مہذب اللغات)۔