انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ڈائریکٹر' کے ساتھ 'جنرل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٠ء کو "آنکھیں ترستیاں ہیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - عمومی و خصوصی اختیارات کا حامل افسر، مختار کل، بعض محکموں کے سربراہ کے عہدے کا مقررہ نام۔
"سید احمد شاہ بخاری اس کے (ریڈیو) کنٹرولر تھے جو بعد میں ڈائرکٹر جنرل مقرر ہوئے میں نے . ان کے نام اپنی درخواست بھیج دی۔"
( ١٩٦٠ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ٧٠ )