ڈاکٹری سارٹیفکیٹ

( ڈاکْٹَری سارْٹِیفِکیٹ )
{ ڈاک + ٹَری + سار + ٹی + فِکیٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'ڈاکٹری' کے ساتھ انگریزی اسم 'سارٹیفکیٹ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٨ء کو "شاد کی کہانی شاد کی زبانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ڈاکٹر کا دیا ہوا طبی صداقت نامہ۔
"آخر اس نے ڈاکٹری سارٹیفکیٹ طلب کرنے شروع کئے اور اب یہ شرط بھی پوری ہوئی تو سول سرجن کا سارٹیفکیٹ مانگا۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ١٨ )