ڈپلومیٹک

( ڈِپْلومیٹِک )
{ ڈپ + لو (و مجہول) + مے + ٹِک }
( انگریزی )

تفصیلات


اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بین الاقوامی تعلقات کے متعلق، سیاسی و سفارتی امور سے متعلق، فن سفارت کے متعلق۔
"اس نوابی کے کچھ ڈپلومیٹک عواقب بھی ذہن میں ابھرے۔"      ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٢٤٤ )
٢ - حکمت عملی میں ماہر، سیاسی نشیب و فراز پر مبنی، مصلحت آمیز۔
"امیر جیسا ڈپلومیٹک تھا ایسے مسٹرڈین . نہ تھے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤٠٥ )
  • diplomatic