ڈراؤ نا خواب

( ڈراؤ نا خواب )
{ ڈرا + او (و مجہول) + نا + خاب (و معدولہ) }

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ صفت 'ڈراؤنا' کے ساتھ فارسی اسم 'خواب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء کو "منٹو نوری نہ ناری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : ڈَراؤنے خواب [ڈَرا + او (و مجہول) + نے + خاب (و معدولہ)]
جمع   : ڈَراؤنے خواب [ڈَرا + او + نے + خاب (و معدولہ)]
١ - خوفناک خواب، کا بوس۔
"دن کو سوتے میں کبھی کبھی ڈراونا خواب دیکھتی ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، منٹو، منٹو نوری نہ ناری، ١٥٦ )