ذکر و مذکور

( ذِکْر و مَذْکُور )
{ ذِک + رو (و مجہول) + مَذ + کُور }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذکر' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'ذکر' کی جمع 'مذکور' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء میں "سوانحات سلاطین اودھ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گفتگو، بحث، دلیل و دلائل۔
"ذکر فی الحقیقۃ اہالی اس سرکار کے اور صاحب دربار جانشین لکھنو کو پہونچتا ہے کہ ایسے مقدمے میں ذکر و مذکور لاویں۔"      ( ١٨٩٦ء، سوانحات سلاطین اودھ، ٢١٤:١ )
  • Mention
  • talk
  • conversation
  • illusion