ذو اضعاف

( ذُو اَضْعاف )
{ ذُو + اَض + عاف }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذو' کے ساتھ عربی اسم 'عدد' ضعف' کی جمع 'اضعاف' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء میں "علم حساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم عدد ( مذکر - واحد )
١ - [ ریاضی ]  وہ عدد جس میں دوسرا عدد پوری دفعہ شامل ہو۔
"٣٦ ذواضعاف نو کا ہے۔"      ( ١٨٥٦ء، علم حساب، ٣١ )