ذو معنویت

( ذُو مَعْنَوِیَّت )
{ ذَو + مَع + نَویْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذو' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'معنوی' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ اسمیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٦ء میں "آئینہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ذو معنی کا اسم کیفیت، کسی بات یا لفظ سے کئی معنی نکلنے کی کیفیت۔
"اس میں کسی وقت ذومعنویت کی جھلک پیدا ہو جاتی ہے، کیونکہ دماغ کا جی یہی چاہتا تھا کہ بات زہر دے کر قتل کر دینے والی رہے۔"      ( ١٩٨٦ء، آئینہ، ٢٤٤ )