ذوی الاحترام

( ذَویُ الْاِحْتِرام )
{ ذَوِل (ی، ا غیر ملفوظ) + اِح + تِرام (کسرہ ت مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذوی' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'احترام' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عزت و احترام والے، صاحب اعزاز، محترم لوگ۔
"ناظرین والا مقام و سامعین ذوی الاحترام کو یاد ہو گا کہ . بن پرویز نے حمزہ ثانی کو عقابین پر قفس آہنی میں بند کرکے چڑھا دیا۔"      ( ١٨٩٦ء، لعل نامہ، ٣:١ )