ذوی العقول

( ذَویُ الْعُقُول )
{ ذَوِل (ی، ا غیر ملفوظ) + عُقُول }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذوی' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'عقل' کی جمع 'عقول' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٨ء میں کلیات انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( جمع )
١ - قوت عقل رکھنے والے یعنی انسان، نیز عقل و شعور رکھنے والی تمام مخلوقات۔
"سجدہ آدم کا حکم اس وقت کی تمام ذوی العقول مخلوقات کے لیے عام تھا۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١٢٩:١ )