ذوی القربی

( ذَوی الْقُرْبٰی )
{ ذَوِل (ی، ا غیر ملفوظ) + قُر + با (ا بشکل مد) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ذوی' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قربی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ایک خاندان کے ہم جدّی لوگ، قریبی رشتہ دار، عزیز و اقارب۔
"جن لوگوں پر مال خرچ کرنا ہے مثلاً ذوی القربیٰ مساکین، مسافر، سوال کرنے والے فقیر ان سب کو . ایک انداز سے بیان فرمایا۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٣٧٧:١ )