تپ محرقہ

( تَپِ مُحْرِقَہ )
{ تَپے + مُح (ضمہ م مجہول) + رِقَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'تپ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محرقہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ بخار جس میں شدت حرارت کی وجہ سے بدن بری طرح پھنکنے لگے، انگریزی: Typhiod ٹائی فائد، میعادی بخار۔
"تپوں میں یہ گرمی کو دور کرتا ہے . تپ محرقہ Typhiod . کو مفید ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، علم الادویہ، ٨٢:١ )
٢ - دق کے مرض کا بخار، (ٹی بی) جو اعضاسے رئیسہ میں حرارت سرایت کر جانے کے سبب بدن کی رطوبت کو سکھا دیتا ہے۔
"محمد علی شاہ ٥ ربیع الثانی سنہ و تاریخ مذکورہ مدت ٥ سال ١٠ یوم عارضہ تپ محرقہ مدفوں اما باڑہ حسین آباد۔"      ( ١٨٩٦ء، سوانحات سلاطین اودھ، ١٤:١ )