تتابع

( تَتابُع )
{ تَتا + بُع }
( عربی )

تفصیلات


تبع  تَتابُع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "ترجمہ، عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - لگاتار، مسلسل، یکے بعد دیگرے۔
"تتابع حروف عطف، یکے بعد دیگرے دو یا دو سے زیادہ حروف عطف کا آنا جیسے: سب نے مل کر سنتوں اور نیازوں اور چلوں اور عملوں اور دعاؤں کی بھرمار کر دی۔"      ( ١٩٤٧ء، بنیادی اسالیب زبان، ٧٠ )