تجانس

( تَجانُس )
{ تَجا + نُس }
( عربی )

تفصیلات


جنس  جِنْس  تَجانُس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨١ء میں "بحر الفصاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ہم جنسی کی کیفیت، ایک ہی جنس میں شریک دو چیزیں، جنسیت باہمی۔
"تجانس کے یہ معنی ہیں کہ دو چیزیں ایک جنس کی ہوں مثلاً آدمی اور گھوڑا جو جنس میں شریک ہیں یعنی وہ بھی حیوان ہے اور یہ بھی۔"      ( ١٨٨١ء، بحرالفصاحت، ٦٦٨ )