تجریدی عمل

( تَجْرِیدی عَمَل )
{ تَج + ری + دی + عَمَل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'تجریدی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'عمل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء میں "اسفار اربعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کسی چیز کو مجرد بنانے یا ثابت کرنے کا کام۔
"ماہیت کے متعلق یہ تجریدی عمل خود ایک قسم کا وجود ہوتا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ١٤١٥ )