تجسد

( تَجَسُّد )
{ تَجَس + سُد }
( عربی )

تفصیلات


جسد  جَسْد  تَجَسُّد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٥٩ء میں "مقدمہ تاریخ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - جسم اختیار کرنے کا عمل، پیدائش، جسد بننے کی حالت۔
"مقصد یہ تھا کہ جملہ حوادث کی ترتیب اس سے بڑے حادثے یعنی تجسد مسیح کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔"      ( ١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ سائنس، ١، ٤٩٣:١ )