تجمع

( تَجَمُّع )
{ تَجَم + مُع }
( عربی )

تفصیلات


جمع  جَمْع  تَجَمُّع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٤ء میں "ابتدائی حیوانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - یک جا ہو جانے کی کیفیت، مجتمع ہون کا عمل، اکٹھا ہونے کی حالت۔
"انتشاری تبدیلیوں کو تفرق اور تمثیلی تبدیلیوں کو تجمع کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، ابتدائی حیوانیات، ٨ )
٢ - جمع، جوڑ، میزان۔
"تجمع (Sumation) کو سارے ذروں پر سے لیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، اضافیت کا نظریہ، ١٤٣ )