تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دست' کے کسرۂ صفت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'بالا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١٤ء سے "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مذکر )
١ - غالب، مسلط، حاوی۔
"یہ دولت سبز و شیریں ہے . اور اس کی مثال اوس شخص کی جیسی ہے جو کھاتا چلاتا جاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا۔ دست بالا دست زیریں سے بہتر ہے۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٣١٦:٢ )