دریائی جانور

( دَرْیائی جانْوَر )
{ دَر + یا + ای + جان + وَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دریائی' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'جانور' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٧ء سے "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - دریا میں رہنے والی مچھلیاں وغیرہ۔
"معلوم ہوا کہ دریائی جانور کے لیے ذبح کرنا شرط نہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٣٦١:١ )