دست نگر

( دست نگر )
{ دست + نگر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دست' کے ساتھ مصدر 'نگریستن' سے صیغہ امر 'نگر' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ضرورت مند، حاجت مند، محتاج ("کا" کے ساتھ)۔
چند مخصوص پودے ایسے بھی ہیں جو خود اپنی ذات کے لیے مکمل غذا تیار نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ وہ کلی یا جزوی طور پر دوسرے پودوں یا جانوروں کے دست نگر ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٥٠ )