بان چرخی

( بان چَرْخی )
{ بان + چَر + خی }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بان' اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'چرخی' پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء میں "مثنوی خزانیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ آتشبازی ]  وہ چکر جس میں آتشباز متعدد ہوائی گولے رکھتے ہیں اور چرخی میں شتابہ دینے پر وہ گولے دھماکے کے ساتھ فضا میں اڑتے ہیں۔
 بان چرخی نے جو دیکھی شان چرخ بان چرخی ہو گئی تب بان چرخ      ( ١٨٣٩ء، مثنوی خزانیہ، ٣١ )