تفصیلات
دَسْتْبَرْدار دَسْتْبَرْداری
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دستبردار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٦ء سے "ساقی، کراچی، ستمبر" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - لا تعلقی، علیحدگی، دست کشی۔
"انہوں نے (پنڈت نہرو) کشمیر میں بھارتی فوجیں خوب بھر دیں اور مہاراجہ سے بھی دستبرداری لکھوا لی۔"
( ١٩٦٦ء، ساقی، کراچی، ستمبر، ١٤١ )