کج رو

( کَج رَو )
{ کَج + رَو (و لین) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کج' کے بعد 'رفتن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'رو' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشتق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کج رفتار، ٹیڑھی چال چلنے والا، ناہنجار (آسمان کی صفت)۔
"جو عموماً خالص فطری انسان کی بجائے فرسٹریٹڈ کجرو فطری انسان سے دوچار ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، ممتاز شیریں، منٹو نوری نہ ناری، ٤٩ )