تفصیلات
سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچا' کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'گوشت' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٦ء کو "دنیا کا قدیم ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بغیر پکایا ہوا گوشت۔
"وہ تو نِرا وحشی ہے، خیمے میں رہنے والا بَدُّھو ہے، کچا گوشت کھا کر گزارہ کرتا ہے۔"
( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٤٠٥:١ )