کچر کچر

( کَچَر کَچَر )
{ کَچَر + کَچَر }
( مقامی )

تفصیلات


حکایت الصوت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "مراۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم صوت ( مؤنث - واحد )
١ - کچے پھل یا ادھ کچہرے گوشت کے چبانے کی آواز۔
منشی ثناء اللہ. کتبے سے ٹیک لگائے بیری کے ہرے ہرے پتے کچر کچر جبا رہا تھا۔      ( ١٩٧٠ء، خاکم بدھن، ١٢٢ )
٢ - بک بک، تیز تیز باتیں کرنا۔
"سنا نہیں کیا کچر کچر مچا رکھی ہے ماں تو تمہاری کسی وقت آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں۔"      ( ١٩٦٩ء، وہ جسے چاہا گیا، ٩٠ )