کچی پیشی

( کَچّی پیشی )
{ کَچ + چی + پے + شی }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچی' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پیشی' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو نہیں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٨ء کو "ناقابل فراموش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَچّی پیشِیاں [کَچ + چی + پے + شِیاں]
جمع غیر ندائی   : کَچّی پیشِیوں [کَچ + چی + پے + شِیوں (و مجہول)]
١ - [ قانون ]  پہلی پیشی جو فریق ثانی کی غیرحاضری میں ہوتی ہے اور جس میں اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے۔
"سیشن جج نے مقدمے کے حالات سنے اور فیصلہ پڑھا تو کچی پیشی میں ہی مقدمہ خارج کر دیا۔"      ( ١٩٥٨ء، ناقابل فراموش، ٣٩٩ )