کچی شراب

( کَچّی شَراب )
{ کَچ + چی + شَراب }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچی' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شراب' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "چار دیواری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ٹھرا، دیسی شراب۔
"کچی شراب کے نشے میں دھت جوان اور بوڑھے جھوم جھوم کر رقص کریں گے۔"      ( ١٩٩٠ء، چار دیواری، ٨ )