کچی عمر

( کَچّی عُمْر )
{ کَچ + چی + عُمْر }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ صفت 'کچی' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عمر' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء، کو "افکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کم سنی، چھوٹی عمر؛ ناسمجھی کی عمر (بلوغت کی ضد)۔
"کچی عمر میں خودشناسائی کی خواہش بہت سے حیلے بھی تراشتی ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، نومبر، ٣٤ )