سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچ' (وہ پانی جس میں کچے چاول دھوئے گیے ہوں) کا ایک متبادل املا ہے جو اردو میں بطور صفت بھی استعمال ہوتا ہے۔ نیز 'میلا' کے ساتھ تابع مہمل کے طور پر بھی مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔