کچے پکے

( کَچّے پَکّے )
{ کَچ + چے + پَک + کے }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ دو اسم ہائےی صفت بالترتیب 'کچا' اور 'پکا' کی جمع 'کچے' اور 'پکے' کے ملنے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم جمع استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٨ء کو "پسِ پردہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
١ - قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچے۔
"کَچّے پَکّے ملا کے نو ہوئے۔"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٥٥ )
٢ - متزلزل، ناپائیدار، اچھے بُرے، بُرے بھلے، کچھ خام کچھ پختہ۔
"یہ اپنی قسم کے کچے پکے خیالات بھی رکھتا ہے۔"      ( ١٨٩٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٣٣ )