کدو کاوش

( کَدّو کاوِش )
{ کَد + دو (و مجہول) + کا + وِش }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم مشتق 'کد' کو حرف عطف 'و' کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'کاوش' کے ساتھ ملانے سے مرکب عطفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "خطوط سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - چھان بین، تلاش، کوشش، جستجو۔
"یہ لوگ ہیں جو عادتاً دخیل الفاظ استعمال کرتے اور قصداً کدو کاوش سے کترائے ہیں۔"      ( ١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، ٢١ )