کمپیٹشن

( کَمْپِیٹِشَن )
{ کَم + پی + ٹی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Competition  کَمْپِیٹِشَن

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربیر سم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٣ء کو "مکتوباتِ حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - مقابلہ، عموماً امتحان میں، مقابلے کا امتحان۔
"اس کمپیٹیشن کی فضا کو سمجھو ناتھ نے تھوڑی سی ہوا دیکر روک دیا۔"      ( ١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٤٤٨ )