کمپوزیشن

( کَمْپوزِیشَن )
{ کَم + پو (و مجہول) + زی + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Composition  کَمْپوزِیشَن

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٥ء، کو "لبیک" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : کَمْپوزِیشَنْز [کَم + پو (و مجہول) + زی + شَنْز]
١ - (مضمون یا نظم وغیرہ) ترتیب دینا یا تیار کرنا، (فقروں کی) بناوٹ یا ترکیب۔
"اس نظم کی تذہیب کاری کا حسن یہ ہے کہ کمپوزیشن، میناکاری، خطی تناظر. سب جلوے بن گیے ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، فیض احمد فیض، ٢١٩ )
٢ - ترکیب، ملاوٹ، آمیزش۔
"ذرا کمپوزیشن بگڑا سرخ اور سفید ذرات کا اور بات بگڑی۔"      ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٢٨ )
٣ - انشا، مضمون، تحریر، مقالہ۔
"ثریا، کہنے لگی جب سالانہ امتحان ہوگا تو میری کمپوزیشن انہیں دکھا دیا کرنا۔"      ( ١٩٨٠ء، لہریں، ١٣٨ )
٤ - [ مصوری ]  درستی، ترتیب (تصویر کے مختلف حصوں کی۔
"تصویروں پر اس کا سحر ایسا ہوا کہ ترتیب اور کمپوزیشن اور رنگوں کیں اس کا حسن جذب ہوگیا۔"      ( ١٩٨٧ء، مرزا غالب اور مغل جمالیات )
٥ - [ مصوری ]  کئی چیزوں کو بہ لحاظ جسامت شکل و شباہت اور ٹون اس فنکاری سے ترتیب دینا کہ ان سے ایک تصویر مرتب ہو جائے۔
"ان کی نگاہ مناظر پر لگی ہے، توجہ کمپوزیشن پر مرکوز ہے. دل پر کیمرے کے لنز کا پردَہ پڑا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ١٨٢ )