کم نگاہی

( کَم نِگاہی )
{ کَم + نِگا + ہی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'نگاہ' بطور لاحقہ فاعلی لانے اور اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَم نِگاہِیاں [کَم + نِگا + ہِیاں]
جمع غیر ندائی   : کَم نِگاہِیوں [کَم + نِگا + ہِیوں (و مجہول)]
١ - کم نظری، بے توجہی۔
"اس بے اعتنائی و کم نگاہی کا ازالہ کیا جائے جو مومن کے ساتھ ایک عرصے سے برتی جا رہی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب فن و شخصیت (ملاحظات) )