کارسرکار

( کارِسَرْکار )
{ کا + رے + سَر + کار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے 'کردن' مصدر سے حاصل مصدر 'کار' کو کسرہ اضافت کے ذریعے فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'سرکار' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کارْہائے سَرْکار [کار + ہا + اے + سَر + کار]
١ - حکومت کے کام؛ کارجہا بنانی۔
"کار سرکار" کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر قواعد کے مطابق اجرت ادا کی جانی چاہیے۔      ( ٢٩٨٢ء، آتش چنار، ١٧٠ )