فارسی زبان میں 'کردن' مصدر سے حاصل مصدر 'کار' کے بعد آفریدن مصدر سے مشتق صیغہ امر 'آفریں' بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت نیز بطور اسم مذکر استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "بال جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔