اسم  کیفیت (  مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - کام کا اجراء، کام چلانا، حاجت برآوری، کام نکالنا، مطلب پورا کرنا۔
                  
                  
                      
                      
                        "لیٹن اور گریک بقدرِ کارروائی جانتے تھے۔"     
                        ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٥ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - عمل، تدبیر، اقدام (رائے یا منصوبے کے مطابق) عمل درآمد، تعمیل (اصول و احکام)
                  
                  
                      
                      
                        "خوف سے غازی ملک چند روز تک کوئی جنگی کارروائی نہ کر سکا۔"     
                        ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٢٩٩ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - (کسی واقعے کی) صورتحال، معاملہ، روئداد۔
                  
                  
                      
                      
                        "آپ ان پر عاشق کس طرح ہوئے اور اب یہ کارروائی ہے کس نوبت پر۔"     
                        ( ١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٥١:٤ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - کام، دھندا، کاروبار۔
                  
                  
                      
                      
                        "ان لڑکوں کو کچھ لکھنا پڑھنا اور ضروری کارروائی کے موافق حساب کتاب آجاوے۔"     
                        ( ١٨٩٨ء، سرسید، مجموعہ لیکچرز و سپیچز، ١٨٦ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٥ - کارگزاری، کارستانی، فعل، حرکت۔
                  
                  
                      
                      
                        "ہم اپنے کمرے میں بیٹھے یہ کارروائی دیکھتے رہے۔"     
                        ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٣٤٥ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٦ - [ قانون ]  چارہ جوئی، مقدمے کی پیشی اور اسکے متعلقات، روئداد، مقدمہ، مسل۔
                  
                  
                      
                      
                        "خبردار اور واقف کار ہو کر کارروائی عدالت اور تحصیل کی کریں۔"     
                        ( ١٨٠٣ء، گنج خوبی )