انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'کاربن' کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم کاغذ لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے ١٩٣٥ء کو "لکڑی کا باریک کام" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : کارْبَن کاغَذوں [کار + بَن + کا + غَدوں (و مجہول)]
١ - کاربن پھرا کاغذ جس کا سیدھا رخ سادے کاغذ پر رکھ کر اس کے اوپر رکھے کاغذ پر قلم یا پینسل سے لکھیں یا ٹائپ کریں تو نیچے رکھے ہوئے کاغذ پر وہی حروف اتر آتے ہیں۔
"کاربن کاغذ کی مدد سے بہت سی نقلیں ایک تحریر سے تیار ہو جاتی ہیں۔"
( ١٩٧٠ء، ادب و لسانیات، ٣٢١ )