کاربن کاپی

( کارْبَن کاپی )
{ کار + بَن + کا + پی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل دو انگریزی اسما 'کاربن' اور 'کاپی' کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا اردو میں اپنے اصل معنوں میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہےخ۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کارْبَن کاپِیاں [کار + بَن + کا + پِیاں]
جمع غیر ندائی   : کارْبَن کاپِیوں [کار + بَن + کا + پِیوں]
١ - کاربن کاغذ سے نکالی ہوئ تحریر یا تصویر؛ (مجازاً) ایسی منعکس تحریر باتصویر جس پر اصل کا گمان ہو۔
 اک بڑے اخبار نے کل جو غزل چھاپی ہے یہ گفتۂ غالب کی دسویں کاربن کاپی ہے یہ      ( ١٩٨٧ء، خدا جھوٹ نہ بُلوائے، ٥٣ )
  • Carbon copy