استاد بھائی

( اُسْتاد بھائی )
{ اُس + تاد + بھا + ای }

تفصیلات


فارسی زبان کے لفظ 'استاد' کے ساتھ سنسکرت زبان سے لفظ 'بھائی' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٩٩ء کو "مکاتیب اقبال"" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آپس میں ایک استاد کے دو یا زیادہ شاگرد۔
"غدر ١٨٥٧ء کے بعد اپنے استاد بھائی نواب یوسف علی خاں ناظم کے بلانے پر رام پور چلے گئے۔"      ( ١٩٥٩ء، ذکر حبیب، ١٣ )