کارکردگی

( کارکَرْدَگی )
{ کار + کَر + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں 'کردن' مصدر سے حاصل مصدر 'کار' کے بعد اسی مصدر سے حالیہ تمام 'کردہ' کی 'ہ' کی ہ حذف کر کے اس کی جگہ 'گی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو ذاکر حسین کے "تعلیمی خطابات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کار کَرْدَگِیاں [کار +کَر + دَگِیاں]
جمع غیر ندائی   : کار کَرْدَگِیوں [کار + کَر + دَگِیوں (و مجہول)]
١ - کام کی انجام دہی، تجربہ کاری، کام کرنا۔
"اس سے معاشرہ میں مواد اور کارکردگی کے انداز میں عظیم تبدیلیاں رونما ہونی شروع ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٦٧ )
٢ - (کیے ہوئے) کام کی خوبی، اچھائی اور مقدار وغیرہ۔
"اس ادارے کی کارکردگی تمام توقعات سے بھی زیادہ ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٣ )