کارزار حیات

( کارزارِ حَیات )
{ کار + زا + رے + حَیات }

تفصیلات


فارسی مصدر 'کردن' سے حاصل مصدر 'کار' کے بعد فارسی لاحقہ طرفیت لگا کر اسے کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی سے مشتق اسم 'حیات' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٤ء کو "اکبر نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - زندگی کا معرکہ، زندگی کی مشکلات و معاملات؛ مراد: دنیا جس میں جینے کے لیے آدمی کو بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔
"افراد ٹکڑیوں میں بٹ کر اور ٹولیاں بنا کر زندگی بسر کرتے اور کارزار حیات سر کرتے ہیں۔"      ( ١٩٧٨ء، محمد احسن فاروقی (نیاز فتح پوری شخصیت اور فکرو فن)، ٦٥ )