فیچر فلم

( فِیچَر فِلْم )
{ فی + چَر + فِلْم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ جو فی الاصل انگریزی زبان میں دو اسما 'فیچر' اور 'فلم' کو بالترتیب ملانے سے مرکب نسبتی بنا اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٠ء کو "دوسرا پنج سالہ منصوبہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : فِیچَر فِلْمیں [فی + چَر + فِل + میں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فِیچَر فِلْموں [فی + چَر + فِل + موں (و مجہول)]
١ - سینما کا طویل ڈرامہ۔
"ان سٹوڈیوز میں فیچر فلم تیار کیے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ٣٩٧ )
  • feature film.