عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کاتب' کو حرفِ تخصیص 'ا ل' کے ذریعے اسی باب سے مشتق اسم 'حرف' کی جمع 'حروف' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا اردو میں اپنی شکل، ساخت اور معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔